یورپ کا SPV تمام مصنوعات پر شامل ہے: ایران

تہران، 17 دسمبر، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران سے متعلق مخصوص مالیاتی میکنزم (SPV) نہ صرف ادویات اور کھانے کی مصنوعات بلکہ دوسری مصنوعات، صنعتی اور اقتصادی سرمایہ کاری پر شامل ہے.

یہ بات "بہرام قاسمی" نے پیر کے روز اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ملکی اور غیرملکی میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران سے متعلق مخصوص مالیاتی میکنزم SPV کا جائزہ کیا جاتا ہے جس کا مقصد اسلامی جمہوریہ ایران اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تبادلات کی سہولتوں کی فراہمی ہے.
قاسمی نے کہا کہ مخصوص مالیاتی میکنزم (SPV) ایران اور دوسرے ممالک (غیریورپی ممالک) کے درمیان قائم ہوسکتا ہے.
انہوں نے شام کے شمالی علاقے میں ترکی کی جانب سے ممکنہ فوجی اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ابھی ترکی نے اس اقدام نہیں کیا ہے اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ کوئی علاقائی اور غیر علاقائی ملک شامی حکمرانی کی اجازت کے بغیر اس میں کاروائیاں نہیں کرسکتا ہے.
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ ہمارے ترک دوست شام اور علاقے کی حقیقتوں پر اچھی طرح سے واقف ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ شام میں کسی بھی اقدامات اس ملک کی درخواست کی مبنی پر ہو جانا چاہیئے ورنہ آستانہ میں اسلامی جمہوریہ ایران، روس اور ترکی کی کوششوں کو مختلف مسائل اور مشکلات کا سامنا ہوں گے.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@