امریکی پابندیوں سے ایران کی پالیسیاں متاثر نہیں ہوں گی: ظریف

تہران، 17 دسمبر، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں سے ایران کی پالیسیاں متاثر نہیں ہوں گی.

یہ بات "محمد جواد ظریف" نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران مخالف امریکی پابندیوں نے ہمارے عوام کی زندگی کو نشانہ بنایا ہے لہذا ان کو مختلف مسائل اور مشکلات کا سامنا ہیں.
ظریف نے دوحہ فورم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس عالمی نشست کے موقع پر کہا تھا کہ ایران مخالف امریکی پابندیاں ہرگز موثر نہیں ہیں جبکہ وہ ایرانی عوام کی زندگی پر اثرات مرتب کرتی ہیں مگر ہماری پالیسیوں کی تبدیلی کا باعث نہیں بنے گی.
انہوں نے جوہری معاہدےکے حوالے سے سابق امریکی حکومت اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان مذاکرات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی پالیسیوں کی تبدیلی کی وجہ سے اس مذاکرات کا موقع فراہم ہوگیا.
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور تین یورپی ممالک کے علاوہ روس اور چین ابھی بھی جوہری معاہدے پر قائم ہیں اور امریکہ اپنی یک طرفہ علیحدگی کے ساتھ عالمی تشدد اور بدامنی کا باعث بن گیا.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@