شامی صدر کی ایران اور روس کی حمایتوں کی تعریف

تہران، 17 دسمبر، ارنا – شام کے صدر نے کہا ہے کہ شام کے اندرونی معاملات میں مغربی ممالک کی مداخلت کو روکنے کے لیے روس اور ایران جیسے دوست ممالک کی کوششیں اس ملک کے سیاسی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے بہت اہم ہے.

یہ بات 'بشار الاسد' نے گزشتہ روز ایرانی وزیر خارجہ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ''حسین جابری انصاری' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
شامی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شامی صدر نے نائب ایرانی وزیر خارجہ اور ان کے ہمراہ وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران خطے اور شام کی نئی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا.
اسد نے ایران کی بھرپور کوششوں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران ،دہشتگردوں کے حامی ممالک کی رکاوٹوں کے باوجود شام کی آئین ساز کمیٹی کے قیام کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لایا.
نائب ایرانی وزارت خارجہ نے آئندہ دنوں میں جنیوا میں منعقدہ شام میں جنگ بندی کے حامی ممالک کے درمیان مشترکہ نشست کی تیاریاں کی وضاحت کی.
بشار السد نے کہا شامی عوام کو کسی بیرونی مداخلت کے بغیر شام کے سیاسی عمل کو آگے بڑھانا چاہیے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@