روس ایران تعلقات میں روسی ماہرین برائے امور ایران کا کردار اہم قرار

ماسکو،16 دسمبر، ارنا-روس میں تعینات ایرانی سفیر نے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں روسی ماہرین برائے امور ایران کے کردار پر زور دیا۔

روس میں تعینات ایرانی سفارتخانے نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر روس کے مختلف حصوں اور اس کے آس پاس ممالک کے درجنون ماہرین برائے امور ایران، فارسی زبان کے پروفیسرز اور سائنسدانوں کی میزبانی کی جنہون نے روس میں بولنے والے ممالک میں فارسی زبان کی شناخت اور توسیع میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔
یہ اجلاس " فارسی زبان کے پروفیسرز اور ماہرین برائے امور ایران کا 4 ویں سالانہ کانفرس" کے عنوان سے منعقد کیا گیا جس میں شریک ہونے والے ماہرین نے ثقافتی اور ادبی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے تین خصوصی اجلاسوں میں اپنے خیالات پیش کیے.
روس میں تعینات ایران کے سفیر "مہدی سنائی" نے روس ایران باہمی تعلقات میں روسی ماہرین برائے امور ایران کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ کانفرس گزشتہ چار سالوں سے اب تک مسلسل منعقد کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح کے کانفرنس کے انعقاد سے روس میں سارے ایرانی مطالعہ سینٹر اور ماہرین برائے امور ایران کے تعلقات ایرانی سفارتخانے کے ساتھ مزید مستحکم ہوجائیں گے۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@