گرینڈ سلیم مقابلوں میں ایرانی تائیکوانڈو ٹیم کی اعلی کارکردگی

تہران، 16 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی دو رکنی تائیکوانڈو ٹیم نے چین میں منعقدہ گرینڈ سلیم مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک سونے، ایک کانسی کے تمغے جیت لیے.

ایرانی تائیکوانڈو ٹیم نے چین کے شہر ووشی میں منعقد ہونے والے گرینڈ سلیم مقابلوں میں ایک سونے اور ایک چاندی کے تمغے کے ساتھ 90ہزار ڈالر کا نقد انعام حاصل کرلیا.

سجاد مردانی نے 80 کلوگرام کے زمرے میں پیچھلے دو میچوں میں امریکہ اور چینی حریف کو ہراکر فائنل مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا.

انہوں نے فائنل مرحلے میں جنوبی کوریا کے کھیلاڑی کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا.

دوسرے ایرانی کھیلاڑی' آرمین ہادی پور' نے درجہ بندی کے مرحلےمیں جنوبی کوریا کے حریف کو 2-3 کےساتھ ہرا کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@