ایرانی صدر کی قازقستان کے قومی دن پر مبارکباد

تہران، 16 دسمبر، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے قازقستانی حکومت اور قوم کو قومی دن کے موقع پر مبارکباد پیش کی.

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت "حسن روحانی" نے قازقستان کے قومی دن کے موقع پر ایک پیغام میں اپنے قازق ہم منصب "سلطان نظر بایف" اور ان کے عوام کو مبارکباد دی.
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور قازقستان کے درمیان علاقے کی مزید سلامتی اور اسلامی یکجہتی کے لئے مشترکہ موقف موجود ہیں جو گزشتہ تعلقات اور تجربات سے دونوں قوموں کے مفادات کے لئے استعمال کی ضرورت ہے.
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے اعلی حکام کے مستحکم ارادے اور موجودہ صلاحیتوں کے ساتھ کثیرالجہتی تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے.
صدر روحانی نے قازقستانی ہم منصب کی صحت بالخصوص حکومت اور قوم کی سربلندی اور کامیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@