ایرانی فٹبال ویڈیو اسسٹنٹ ریفری سسٹم سے لیس ہوگا

تہران، 16 دسمبر، ارنا – ایرانی فٹ بال فیڈریشن نے فیفا سے میچز میں منصفانہ نتائج اور تنازعوں سے بچنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی پر مبنی ویڈیو اسسٹنٹ ریفری سسٹم (وی اے آر) سے استعمال کا مطالبہ کیا.

ایرانی فٹبال فیڈریشن کے سربراہ "مہدی تاج" نے کہا کہ ہم نے فٹ بال کے بین الاقوامی ادارے (FIFA) کے نام ایک خط میں ایرانی فٹ بال کو ویڈیو اسسٹنٹ ریفری سسٹم سے لیس ہونے کا مطالبہ کیا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری درخواست فیفا کے مختلف شعبوں میں جائزہ کیا جاتا ہے جو قریب مستقبل میں وہ ایرانی فٹ بال فیڈریشن کو اس سسٹم کے استعمال کے طریقے سے مطلع کرے گا.
تفصیلات کے مطابق، ہر اسٹیڈیم کی جانب سے ویڈیو اسسٹنٹ ریفری سسٹم سے لیس ہونے کے لئے تین لاکھ ڈالر کی ضرورت ہے لہذا اسلامی جمہوریہ ایران اس کی قیمت کی کمی کے لئے اس سسٹم کو ملک کے اندر میں پیدا کر رہا ہے.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ روس میں منعقد ہونے والے ورلڈکپ 2018 کے میچوں میں جدید ترین ٹیکنالوجی پر مبنی ویڈیو اسسٹنٹ ریفری سسٹم (وی اے آر) متعارف کروا دیا گیا۔
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@