سعودی عرب ناجائز صہیونی کا حامی ہے: فلسطینی عہدیدار

تہران، 16 دسمبر، ارنا – فلسطینی علما کی پارلیمنٹ کے رکن نے کہا کہ سعودی عرب ناجائز صہیونی کا حامی ہے.

یہ بات شرید الشولی'نے گزشتہ روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے مزید بتایا کہ سعودی عرب، خطے میں اپنے مقاصد کے حصول کے لیے ناجائز صہیونی ریاست کی حمایت کر رہا ہے.

الشولی نےکہا کہ وہ عربی ممالک جو صہیونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں بہت سالوں سے اسرائیل کے ساتھ رابطے میں ہیں.

انہوں نے کہا کہ فلسطین عالم اسلام کا اہم مسئلہ اور امت مسلمہ کے درمیان باہمی اتحاد ﻭ ﯾﮑﺠﮩﺘﯽ کا اہم عنصر ہے.

فلسطینی عہدیدار نے بتایا کہ امت مسلمہ کا واحد دشمن اسرائیل ہے جس کو فرانسیسی اور برطانوی سامراجیوں نے خطے کو تقسیم کرنے کے مقصد سے مشرق وسطی میں پیدا کیا.

انہوں نے سعودی عرب امریکہ کے تعاون سے خطے میں غاصب صہیونی ریاست کی پشت پناہی کرتا ہے اور امریکی حکومت کا مقصد خطے کی دولتوں کو لوٹنے کے سوا اور کچھ نہیں.

الشولی نے بتایا کہ بعض عربی ممالک کی جانب سے صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات بڑھانے سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے عربی اور اسلامی ممالک کو دشمن کی سازشوں کے خلاف مزید ہوشیار رہنا چاہیے.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@