پاکستانی پارلیمانی وفد کا ایرانی سرحدی اہلکاروں کی رہائی کیلئے کوششوں پر زور

باکو، 16 دسمبر، ارنا – پاکستانی پارلیمانی وفد نے ایرانی سرحدی اہلکاروں کی جلد رہائی کے لئے بھرپور کوششوں پر زور دے دیا.

یہ بات خاتون ایرانی نمائندہ "خدیجہ ربیعی" نے ہفتہ کے روز آذری دارالحکومت باکو میں پانچویں بین الپارلمانی یونین کے عالمی یوتھ فورم کے موقع پر ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے ایرانی اور پاکستانی نمائندوں کے درمیان پارلیمانی نشست کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے دوسرے ممالک کے نمائندوں کے ساتھ نشستوں میں مشترکہ سرحدوں کی سلامتی کو جاری رکھنے پر زور دے دیا.
ربیعی نے کہا کہ منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکاء نے ماحولیات میں نوجوانوں کے اہم کردار، مستقبل نسلوں کے لئے سیارے زمین کی حفاظت، کھپت اور پیداواری کے شعبوں میں نقطہ نظر اور مقاصد کی تبدیلی، تیاری اور تعلیمی انفراسٹرکچر کے ذریعہ مستقبل کی نسلوں کو بااختیار بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا.
تفصیلات کے مطابق، پانچویں بین الپارلمانی یونین کے عالمی یوتھ فورم کا 14 اور 15 دسمبر آذری دارالحکومت باکو میں انعقاد کیا گیا جس میں 44 ممالک کے 170 نمائندوں نے شرکت کیں.
ایرانی وفد "سید ہادی بہادری، محمد دامادی، خدیجہ ربیعی اور سکینہ الماسی" کے شامل تھے.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@