پاکستان کا ایران سے مشترکہ سرحدوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کا مطالبہ

اسلام آباد، 16 دسمبر، ارنا – پاکستانی وزارت خارجہ نے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں سرحدی چوکیوں پر دہشتگردانہ حملے کے بعد ایران سے مشترکہ سرحدوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کا مطالبہ کیا.

پاکستانی دفتر خارجہ نے آج بروز اتوار اپنے ایک بیان میں پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر 'مہدی ہنردوست' کو طلب کر کے مستقبل میں اس قسم کے واقعات کے دوباره وقوع کو روکنے کے لئے مشترکہ سرحدوں میں سخت سیکورٹی حکمت عملی بنانے کی ضرورت پر زور دیا.

واضح رہے کہ کہ جمعہ کی رات پاکستان کے صوبے بلوچستان کے علاقے گچ میں پاک ایران سرحدی علاقے کے قریب میں سرحدی چوکیوں پر دہشتگردانہ حملے کے نتیجے میں چھ سیکورٹی فورسز جاں بحق اور 14 سرحدی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں.

اس حملے کے دوران چار دہشتگرد بھی ہلاک ہوگئے ہیں.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@