ایرانی پارلیمانی وفد کی پانچ ممالک کے وفدوں سے ملاقاتیں

باکو، 16 دسمبر، ارنا – ایرانی پارلیمانی وفد نے جمہوریہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں بین الپارلمانی یونین کے پانچویں عالمی یوتھ فورم کے موقع پر اپنے آذری، ترک، پاکستانی، چینی اور جاپانی ہم منصبوں کے ساتھ ملاقاتیں اور بات چیت کی.

ایرانی وفد نے چینی اور جاپانی پارلیمانی وفدوں کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران ان ممالک کی جانب سے ایران مخالف امریکی اقتصادی پابندیوں سے نمٹنے کا مطالبہ کیا.
ایرانی پارلیمانی وفد نے آذری اور ترک وفدوں کے ساتھ ملاقات کے دوران پارلمانی تعلقات کو فروغ دینے کے علاوہ تجارتی تبادلات بڑھانے پر زور دے دیا.
ایرانی اور پاکستانی وفدوں نے دو طرفہ ملاقات کے دوران ایرانی سرحدی اہلکاروں کی رہائی کے لئے پارلیمانی صلاحیتوں کے استعمال پر مذاکرات کئے.
تفصیلات کے مطابق، بین الپارلمانی یونین کے پانچویں عالمی یوتھ فورم کا 14 اور 15 دسمبر آذری دارالحکومت باکو میں انعقاد کیا گیا جس میں 44 ممالک کے 170 نمائندوں نے شرکت کیں.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@