ایران کی پاکستان میں دہشتگردانہ حملے کی مذمت

تہران، 16 دسمبر، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں سرحدی چوکیوں پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی ہے.

ترجمان دفتر خارجہ "بہرام قاسمی" نے ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں بلوچستان کے دہشتگردی حملے کی مذمت اور اس میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا.
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی عوام پاکستانی بھائیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں.
قاسمی نے اس واقعے کو نفرت انگیز قرار دیتے ہوئے پاکستانی قوم اور حکومت بالخصوص جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے.
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے میں دہشتگردی کی لعنت سے مقابلے کرنے کے لئے بھرپور تیار ہے.
واضح رہے کہ کہ جمعہ کی رات پاکستان کے صوبے بلوچستان کے علاقے گچ میں پاک ایران سرحدی علاقے کے قریب میں سرحدی چوکیوں پر دہشتگردانہ حملے کے نتیجے میں چھ سیکورٹی فورسز جاں بحق اور 14 سرحدی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں.
اس حملے کے دوران چار دہشتگرد بھی ہلاک ہوگئے ہیں.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@