ایران کی عالمی نوجوان نمائندوں کی کانفرنس میں شرکت

تہران، 15 دسمبر، ارنا – ایرانی وفد نے جمہوریہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں پانچویں عالمی نوجوان نمائندوں کی کانفرنس میں شرکت کی ہے.

ایرانی نوجوان وفد آج بروز ہفتہ عالمی پانچویں نوجوان نمائندوں کی کانفرنس میں شرکت کے لئے باکو پہنچ گیا.
ماحولیات میں نوجوانوں کے اہم کردار، مستقبل نسلوں کے لئے سیارے زمین کی حفاظت، کھپت اور پیداواری کے شعبوں میں نقطہ نظر اور مقاصد کی تبدیلی، تیاری اور تعلیمی انفراسٹرکچر کے ذریعہ مستقبل کی نسلوں کو بااختیار بنانے کے طریقوں کا جائزہ اس دو روزہ کانفرنس کی اہم موضوعات ہیں.
ایرانی وفد نے اس عالمی کانفرنس کے موقع پر اپنے آذری، ترک اور پاکستانی ہم منصبوں اور عالمی پارلیمانی یونین آئی پی یو کے صدر کے ساتھ ملاقاتیں کی .
انہوں نے ان ملاقاتوں کے دوران ایرانی ٹرک کی منتقلی کی سہولیات، وان جھیل سے اورمیہ جھیل کو پانی کی منتقلی، ممالک کے درمیان ثقافتی اور سیاحتی تبادلات کی ترقی، پاکستان میں ایرانی سرحدی اہلکاروں کی رہائی، ترکی، آذربائیجان اور ایران کی ریلوے لائن کے درمیان باہمی تعاون اور مالیاتی منصوبوں کے لئے مشترکہ بینکوں قائم کرنے پر تبادلہ خیال کیا.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@