داعش پر غلبے کی پہلی سالگرہ، عراقی صدر کا ایران سے خصوصی شکریہ

بغداد، 15 دسمبر، ارنا - عراق کے صدر ''برھم صالح'' نے ملک میں داعش کے دہشتگردوں پر غلبہ پانے کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اس تین سالہ جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت اور ان کے مؤقف کا خصوصی شکریہ ادا کیا.

صدر برھم صالح آج داعش پر غلبہ پانے کی سالگرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے داعش کے خلاف میں ایرانی کردار کو سراہتے ہوئے اس کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا.
انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مذہبی علما، عراقی مسلح افواج بالخصوص الحشد الشعبی فورسز کی جد و جہد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ایرانی دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے داعش کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@