قطر کی عرب ممالک اور صہیونیوں کے درمیان تعلقات کے قیام کی مذمت

تہران، 15 دسمبر، ارنا - قطری وزیر خارجہ نے بعض عرب ممالک کی جانب سے ناجائز صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کے قیام کی مذمت کی ہے.

شیخ ''محمد بن عبدالرحمان آل ثانی'' نے دوحہ فورم 2018 کی عالمی نشست میں خطاب کرتے ہوئے صہیونیوں کے ساتھ تعلقات کی بحالی پر بعض عرب ممالک کے اقدامات کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا.
انہوں نے مزید کہا کہ صہیونیوں کے ساتھ تعلقات قائم کرنا عرب اور صہیونیوں کے درمیان امن کی شرائط کی حدیں پار کرنے کے مترادف ہے.
قطری وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عرب اسرائیل امن منصوبہ جسے تمام عرب ممالک کی حمایت حاصل ہے، کے مطابق صہیونیوں کے ساتھ کسی بھی طرح کے تعلقات سے پہلے مقبوضہ فلسطینی سرزمین سے صہیونیوں کا مکمل انخلا ہونا چاہئے جہاں انہوں 1967 سے ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ بعض عرب ممالک مسئلہ فلسطین کے حل کو ترجیح دئے بغیر صہیونیوں کے ساتھ تعلقات قائم کررہے ہیں لیکن اس سے صہیونیوں کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی.
شیخ عبدالرحمان آل ثانی نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں پائیدار سلامتی کے لئے مسئلہ فلسطین کا حل اور فلسطینی اور صہیونیوں کے درمیان امن ضروری ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@