ایران جوہری معاہدہ ایک اہم سفارتی کامیابی ہے

تہران، 15 دسمبر، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران اور آ‏ئرلینڈ کے پارلیمانی فرینڈشب گروپوں نے ایک مشترکہ بیان میں جوہری معاہدے کو بڑی سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے اس معاہدے کے مکمل نفاذ پر زور دیا ہے.

بیان کے مطابق، ایران اور آئرلینڈ کے درمیان باہمی تعلقات کی توسیع کیلئے سنہری مواقع موجود ہیں دونوں ممالک کو سیاسی، اقتصادی، تجارتی، سائنسی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لئے مشترکہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے.
ایران اور آئرلینڈ کے درمیان موجودہ تجارت کا حجم 140 ملین یورو ہے تاہم دوطرفہ تعلقات کے ذریعے تجارتی حجم کو مزید برھانا ہوگا.
فریقین نے کہا کہ ایران اور آئرلینڈ مہلک ہتھیاروں کے عدم پھیلاو، چندفریقی سفارتی عمل کے فروغ، انفرادیت اور انتہاپسندی کی روک تھام، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے مشترکہ مؤقف رکھتے ہیں.
انہوں نے کہا کہ ایران اور آئرلینڈ علاقائی اور بین الاقوامی بحرانوں کو سفارتی اور پرامن طریقے سے حل کرنے کو اہم سمجھتے ہیں.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@