ایران کے پاس مشرق وسطی کا مضبوط ترین ہیلی کاپٹر بیڑہ ہے: ایرانی کمانڈر

تہران، 15 دسمبر، ارنا – ایرانی بری فوج کے ہوائی بیڑے کے کمانڈر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے پاس مشرقی وسطی کا سب سے طاقتور ہیلی کاپٹر بیڑہ ہے.

یہ بات بریگیڈیئر جنرل 'یونس قربانی' نے ہفتہ کے روز تہران میں ہوابازی صنعت سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امریکی پابندیوں سے ہمیں سنگین صورتحال کا سامنا ہیں لہذا کہ اس نازک موڑ سے گزرنے کے لئے ہمیں بھرپور تیار رہنا ہوگا.
ایرانی کمانڈر نے ملک کی مضبوط ہیلی کاپٹر صنعت کا ذکر دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس شعبے میں خطے کے دیگر بڑے ممالک کے ساتھ مقابلہ کرنا ہوگا.
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کو ملکی دفاع کے علاوہ علاقائی اور غیرعلاقائی خطرات سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہنا چاہئے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@