دوحہ فورم کے موقع پر ظریف کی قطری وزیراعظم سے ملاقات

تہران، 15 دسمبر، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ ''محمد جواد ظریف'' نے دوحہ فورم کی عالمی نشست کے موقع پر قطری وزیراعظم ''شیخ عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ آل ثانی'' کے ساتھ ملاقات کی ہے.

یہ ملاقات قطری حکومت کی میزبانی میں ہونے والی دوحہ فورم 2018 کی بین الاقوامی نشست کے موقع پر ہوئی.
دفترخارجہ کے مطابق، ظریف اور قطری وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات کی توسیع، علاقائی امن اور سلامتی پر تبادلہ خیال کیا.
انہوں نے یمن سے متعلق مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت کی حمایت کا بھی اعادہ کیا.
یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ دوحہ فورم میں شرکت کے لئے قطر کے دورے پر ہیں، ظریف اس عالمی نشست سے خطاب بھی کریں گے.
حالیہ برسوں میں ایران قطر تعلقات میں اچھی پیشرفت دیکھنے میں آئی ہے. سعودی قطر تعلقات میں تناؤ اور قطر کے خلاف سعودی عرب کی پابندیوں کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران نے قطر کے لئے اپنی سرحدیں کھول دیں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@