ایران اور بھارت کثیرالجہتی تعلقات کو فروغ کیلئے پر عزم

تہران، 15 دسمبر، ارنا – ایرانی وزیر صحت نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور بھارت ادویات اور صحت کے تمام شعبوں میں قریبی تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں.

یہ بات "سید حسن ہاشمی" نے دورہ بھارت کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے نئی دہلی میں ماؤں اور چائلڈ ہیلتھ پر بین الاقوامی کانفرنس کی شرکت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکام دونوں ممالک کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات کو فروغ کے خواہاں ہیں.
ڈاکٹر ہاشمی نے کہا کہ بھارت ادویات اور ویکسین کی پیداواری میں بہت ہی کامیاب ہے حتی کہ یورپی اور امریکی مارکیٹ بھارتی طبی کمپنیوں پر انحصار کر رہی ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے بھارت کے دورے کے موقع پر اس ملک کے اعلی حکام سمیت وزرائے صحت، کارو باری، بینکاری اور ادویاتی کمپنیوں کے حکام کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کی مزید مضبوطی پر تبادلہ خیال کیا.
ایرانی وزیر صحت نے کہا کہ بھارتی حکام ایران مخالف امریکی پابندیوں کے باوجود ہمارے ملک کے ساتھ صحت، طبی تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں کثیرالجہتی تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں.
یاد رہے کہ ایرانی وزیر صحت اور طبی تعلیم سید حسن ہاشمی اور ان کے ہمراہ وفد نے نئی دہلی میں ماؤں اور چائلڈ ہیلتھ پر بین الاقوامی کانفرنس کی شرکت کے لئے بھارت کا دورہ کیا.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@