ایران ہمارا اہم شراکت دار ہے، اس کے مفادات کا دفاع کریں گے: روس

ماسکو، 15 دسمبر، ارنا - روسی صدر کے نمائندہ خصوصی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں ہمارا تاریخی اسٹریٹجک پارٹنر ہے لہذا ہم ایرانیوں کے مفادات کا دفاع کرتے رہیں گے.

یہ بات صدر پیوٹن کے ایلچی برائے امور بحیرہ کیسپئین ممالک ''رمضان عبداللطیف اوف'' نے ارنا نیوز کے نمائندے کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ روس عالمی فورم پہ ہمیشہ اسلامی جمہوریہ ایران کے مفادات کا دفاع کرے گا کیونکہ ہم ایران کو اپنا اہم شراکت دار سمجھتے ہیں.
روسی صدر کے نمائندے نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات قائم ہیں جبکہ دونوں سربراہان مملکت کے بھی اچھے تعلقات ہیں جس کی مدد سے باہمی تعاون کو مزید بڑھایا جاسکتا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ روس ایران کے ساتھ معاشی، تیل اور گیس کے شعبوں میں تعاون کی توسیع کا ارادہ رکھتا ہے جبکہ اس وقت روس ایران کو بھیڑوں کا گوشت برآمد کرتا ہے.
رمضان عبداللطیف نے اپنے حالیہ دورہ ایران کے موقع پر وزرائے سائنس اور صحت کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران بھی ہماری طرح دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کا خواہاں ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ روس ایران کی طرح آزادانہ تجارتی زون قائم کرنا چاہتا ہے.
روسی صدر کے ایلچی نے کہا کہ ایرانی حدود میں قائم فری تجارتی زون میں 5 ہزار سے زائد کمپنیاں سرگرم ہیں جبکہ ہماری حدود میں صرف پانچ کمپنیاں ہیں لہذا ہم نے دونوں علاقوں کے سربراہوں کو یہ پیشکش کی ہے کہ ایک مشترکہ زون کا قیام عمل میں لایا جائے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@