آئرلینڈ ایران کیساتھ تعاون کو بڑھانے کیلئے پُرعزم

لندن، 15 دسمبر، ارنا - آئر لینڈ میں تعینات ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف وفود کے تبادلوں سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ آئرلینڈ، اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعون کو بڑھانے کے لئے پُرعزم ہے.

''مسعود اسلامی'' نے ارنا نیوز کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایرانی پارلیمنٹ میں ایران آئرلینڈ فرینڈشپ گروہ کے اراکین کے حالیہ دورہ آئرلینڈ کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ نئے آئرش صدر کے منتخب ہونے کے بعد ایران کا یہ پہلا پارلیمانی وفد ہے جس نے ڈبلن کا دورہ کیا.
انہوں نے مزید کہا کہ آئرش صدر مائیکل ڈی ہگنگز نے ایران کے ساتھ دوطرفہ خارجہ تعلقات کی توسیع کے لئے ملک میں سازگار ماحول فراہم کیا ہے.
ایرانی سفیر نے کہا کہ پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کا حالیہ دورہ دونوں ممالک کے کامیاب پارلیمانی تعلقات کو ظاہر کرتا ہے. اس سے پہلے آئرش چیئرمین سینٹ، ایوان نمائندگان کے سابق اسپیکر اور آئرش پارلیمنٹ کے فرینڈشپ گروہ نے ایران کا دورہ کیا تھا.
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے پارلیمانی وفد کے اراکین نے دورہ آئرلینڈ کے موقع پر دوطرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل پر اسلامی جمہوریہ ایران کے مؤقف کو اُجاگر کیا جبکہ آئرش حکام نے بھی دوطرفہ تعلقات کی توسیع کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا.
مسعود اسلامی نے کہا کہ ایرانی وفد کے دورے کے اختتام پر دونوں ممالک کے پارلیمانی حکام نے ایک مفاہمت پر دستخط کردئے جو ایران کے ساتھ تعلقات بڑھانے کے لئے آئرلینڈ کا مضبوط عزم کا عکاسی کرتا ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@