15 دسمبر، 2018 9:10 AM
News Code: 3661497
0 Persons
دوحہ فورم، ظریف کی قطر روانگی

تہران، 15 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ''محمد جواد ظریف'' دوحہ فورم 2018 کی عالمی نشست میں شرکت کے لئے ہفتہ کے روز قطر روانہ ہوگئے.

تفصیلات کے مطابق، ظریف دوحہ فورم میں شرکت اور خطاب کے علاوہ اس عالمی نشست کے موقع پر مختلف ممالک کے حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے.
دوحہ فورم کی دو روزہ نشست میں علاقائی چیلینجز اور عالمی سلامتی پر گفتگو ہوگی.
سربراہ اقوام متحدہ انٹونیو گوٹیرش بھی اس نشست میں شرکت کریں گے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@