ایرانی وزیر انٹیلی جنس کا دورہ باکو، آذری صدر سے ملاقات

باکو، 15 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انٹیلی جنس علامہ ''سید محمود علوی'' نے دورہ جمہوریہ آذربائیجان کے موقع صدر ''الہام علیئف'' کے ساتھ ایک ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا.

تفصیلات کے مطابق، علامہ علوی ایران اور آذربائیجان کے حساس اداروں کے درمیان دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے سے متعلق مذاکرات کے لئے باکو کے دورے پر ہیں.
انہوں نے صدر جمہوریہ آذربائیجان کے ساتھ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا.
اس موقع پر آذری صدر نے ایران کے ساتھ تعلقات میں بڑھتی ہوئی پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران آذربائیجان تعلقات اچھی سطح پر ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کی اعلی قیادت اور مختلف حکام کے ایک دوسرے کے ملکوں کے دوروں سے باہمی تعلقات کی توسیع کے لئے مدد ملے گی.
آذری صدر نے دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان مشترکات اور تاریخی قربت کا ذکر کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ایران اور آذربائیجان کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کے نفاذ کا سلسلہ جاری ہے.
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایرانی وزیر انٹیلی جنس کے دورہ آذربائیجان سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں مدد ملے گی.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@