بھارتی دواساز کمپنیوں کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہیں: ایرانی وزیر صحت

تہران، 14 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر صحت نے ملک کے صحت اور ادویات کے شعبوں میں بھارتی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا ہے.

یہ بات ''سید حسن قاضی زادہ ہاشمی'' نے دورہ بھارت کے موقع پر نئی دہلی میں ایران بھارت ادویات اور طبی سازومان بنانے والی کمپنیوں کی مشترکہ نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بھارتی وزارت خارجہ اور بینکوں کی کوششوں سے واقف ہیں کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان ادویات صنعت میں تعاون کو درپیش رکاوٹوں کے خاتمے پر کام کررہے ہیں.
سید حسن ہاشمی نے کہا کہ ایران میں بھارتی دواساز کمپنیوں کی سرمایہ کاری کی حمایت اور ضروری سہولتوں دی جائیں گی.
انہوں نے بھارتی کمپنیوں کو یہ پیشکش کی ہے کہ وہ عارضی سرمایہ کاری کے بجائے طویل المدت سرمایہ کاری کریں جس سے ان کی مصنوعات کی برآمدات اور آمدنی کے لئے ہہت فائدہ ملے گا.
ایرانی وزیر صنعت نے کہا کہ انہوں نے بھارتی وزیر تجارت کے ساتھ اپنی ملاقات میں ان سے مطالبہ کیا کہ یورپی اور امریکی کمپنیاں پابندیوں کے باوجود ایران کے لئے مصنوعات برآمد کررہی ہیں، لہذا بھارتی کمپنیوں کو اس سنہری موقع سے دور نہ رکھا جائے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@