امریکہ یمنیوں کو مروانے کیلئے اربوں ڈالر کے ہتھیار فروخت کررہا ہے: ظریف

تہران، 14 دسمبر، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ، یمن میں نہتے عوام کا قتل عام کروانے کے لئے اربوں ڈالر کے حساب سے ہتھیار فروخت کررہا ہے.

''محمد جواد ظریف'' نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو چاہئے کہ ایرانی میزائل اور خطے میں ہمارے کردار سے متعلق غیرمنطقی بیانات اور منافقت سے باز رہیں.
انہوں نے علاقائی ممالک کے فوجی اخراجات کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ حقائق خود اس بات کی گواہی دیتے ہیں. یہ اصل میں وہ لوگ ہیں جو یمنیوں کو ذبح کروانے کے لئے اربوں ڈالر کے حساب سے ہتیھار فروخت کررہے ہیں.
ظریف نے مزید کہا کہ ایران نہیں بلکہ وہ لوگ اور ان کے حواری خطے کے رنج و مشکلات کے اصل ذمہ دار ہیں جو صدام سے لے کر آج تک داعش کے دہشتگردوں کو پال رہے ہیں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@