ایران کا یمنی گروہوں کے درمیان کامیاب مذاکرات کا خیرمقدم

تہران، 14 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے اقوام متحدہ کی نگرانی میں یمنی گروہوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے مثبت نتائج کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ یمنی عوام کے لئے امدادی سامان کی فوری ترسیل آسان ہوجائے گی.

ترجمان دفترخارجہ ''بہرام قاسمی'' نے سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں یمنی فریقین کے درمیان کامیاب مذاکرات کو خوش آئند قرار دیا.
انہوں نے مزید کہا کہ باہمی اعتماد کی بحالی اور مذاکرات کے سلسلے کو مستقل میں جاری رکھنے سے متعلق ابتدائی مفاہمت کا حصول اطمینا کا باعث ہے.
ترجمان نے حدیدہ بندرگاہ اور شہر پر یمنیوں کے درمیان ہونے والی مفاہمت کو اہم قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ حدیدہ کے علاوہ دیگر بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کی بحالی کو یقینی بنانا ہوگا تا کہ امدادی سامان کی فوری ترسیل کے ذریعے یمنی عوام کے رنج و مشکلات کو کم کیا جاسکے.
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یمنی فریقین خوش اسلوبی کے ساتھ مذاکرات کے سلسلے کو جاری رکھیں گے تا کہ باہمی اتفاق رائے سے ایک حتمی معاہدے کا حصول ممکن بن جائے.
بہرام قاسمی نے کہا کہ ایران علاقائی بحرانوں سے متعلق اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا اور ہم نے اس حوالے سے سویڈن میں یمنی گروہوں کے درمیان مذاکرات کروانے کے لئے بھی اپنا کردار ادا کیا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@