آئرلینڈ امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کیساتھ ادویات کے شعبے میں تعاون کا خواہاں

تہران، 12 دسمبر، ارنا – آئرلینڈ کے چیئرمین سینیٹ نے کہا ہے کہ ہم ایرانی عوام کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کے مقابلے کے لئے ایران کے ساتھ صحت، ادویات اور میڈیکل شعبوں میں تعاون کو ایجنڈے میں رکھیں گے.

یہ بات "ڈینس اڈنوان" نے آئیرش دارالحکومت ڈبلن کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی پارلیمنٹ میں ایران آئرلینڈ فرینڈشپ گروہ کے چیئرمین "مصطفی کواکبیان" اور ان کے وفد کے اراکین کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئرلینڈ، ایران کے ساتھ ادویات کے شعبے میں تعاون پر غور کرے گا.
آئرلینڈ کے چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ آئرلینڈ، ایران کے ساتھ، قابل تجدید توانائی، خوراک اور ڈیری مصنوعات، صحت، اور ادویات کے شعبوں میں تعاون کی دلچسبی رکھتا ہے۔
انہوں نے آئرلینڈ کے نظام حکومت میں پارلیمنٹس کے کردار اور ان کے عہدوں کے علاوہ، آئرلینڈ کی خارجہ پالیسی پر برگزیٹ کے اثرات کی وضاحت کی۔
انہوں نے اپنے گزشتہ سال کے دورہ ایران پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ان جیسے دورے در اصل باہمی تعلقات کی توسیع کے لئے آئرلینڈ کے پختہ عزم کی علامت ہے۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@