نئے ایرانی سفیر کی قازق صدر سے ملاقات/ اسناد تقرری پیش

تہران، 12 دسمبر، ارنا- جمہوریہ قازقستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے سفیر "مجید صمد زادہ صابر" نے قازق صدر "نور سلطان نذر بایوف" کے ساتھ ایک ملاقات میں اپنی اسناد تقرری پیش کیں.

رپورٹ کے مطابق مجید صمد زادہ صابر نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے قازقستان کی 27 ویں یوم آزادی کی سالگرہ کے موقع پر قازق قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے میان تعلقات، دوستی اور برداری پر استوار ہے۔
جمہوریہ قازقستان میں تعینات ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران، قازقستان کی آزادی کو تسلیم کرنے اور اس ملک میں اپنے سفارت خانے کو قائم کرنے کے سب سے پہلے ممالک میں سے ایک تھا.
انہوں نے قازقستان کی ازادی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ قازستان، خطے کا ایک مستحکم ملک ہے اور بہت سے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے سامنے ایران اور قازقستان کا ایک مشترکہ موقف ہے ۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@