امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے دوطرفہ تعلقات کی توسیع اہم قرار

تہران، 12 دسمبر، ارنا- ایرانی پارلیمنٹ میں ایران شمالی کوریا کے فرینڈشب گروہ کے چیئرمین نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور شمالی کوریا کو چاہئے کہ امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کو بے اثر کرنے کے لئے باہمی تعلقات کو فروغ دیں.

یہ بات "علاالدین بروجردی" نے ایران میں تعینات شمالی کوریا کے سفیر "کانگ سام ہیون" کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور شمالی کوریا کے مفادات کے سلسلے میں دونوں ممالک کی صلاحیتوں سے صحیح فائدہ اٹھانے کے لئے مناسب منصوبہ بندیوں کی ضرورت ہے۔
انہوں نے ایرانی پارلیمنٹ میں ایران-شمالی کوریا کے فرینڈشب گروہ کے ایک وفد کے حالیہ دورہ شمالی کوریا کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تعلقات، باہمی سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات میں سہولتیں فراہم کریں گے۔
انہون نے ایران اور شمالی کوریا کی مشترکہ اقتصادی کمیشن کے طے پانے والے معاہدوں کے نفاذ سمیت دونوں ممالک کے درمیان طلبہ تبادلہ پروگرام، کانوں کے شعبے میں تعاون، مشترکہ منصوبوں میں نجی شعبے کی شرکت کی فراہمی اور شمالی کوریا میں ایرانی مصنوعات کی ایک مستقل نمائش کے قیام پر زور دیا۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@