ایران کیلئے یورپ کا SPV آئندہ تین ہفتوں تک نافذ ہوگا: واعظی

تہران، 12دسمبر، ارنا۔ ایران کے صدارتی چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ یورپی حکام نے ہمیں اطلاع دی ہے کہ ایران سے متعلق مخصوص مالیاتی میکنزم (SPV) کو آئندہ دو سے تین ہفتوں کے اندر نافذ کردیا جائے گا.

محمود واعظی" نے کہا کہ یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ اور معاشی حکام نے ایرانی حکام کے ساتھ مذاکرات میں ایران کے لئے مخصوص مالیاتی میکنزم کے نفاذ کی یقین دہانی کرائی ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین کی چیف خارجہ پالیسی اور دیگر یورپی ممالک کے حکام کے مطابق ایس پی وی میکنزم آیندہ تین ہفتوں کے اندر نافذ ہوگا.
واعظی نے کہا کہ یورپی ممالک نے اپنے مسائل، امریکہ سے مذاکرات اور امریکی دباو سے ایران کو آگاہ کردیا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے سامنے فی الحال یورپ کی طرف سے مالیاتی میکنزم کے نفاذ کو تاخیر کا شکار کرنے کا کوئی اقدام سامنے نہیں آیا.
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@