آرمی دفاع وطن مشن کیلئے ہمہ وقت آمادہ ہے: ایرانی کمانڈر

تہران،12 دسمبر، ارنا- ایرانی فوج کے ڈپٹی کوآرڈینٹر نے کہا ہے کہ آرمی کے تمام دستے کہیں بھی ہوں دفاع وطن مشنز کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں.

یہ بات ایڈمیرل "حبیب اللہ سیاری" نے بدھ کے روز ایک فوجی تقریب کے موقع پر ارنا نیوز کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے ملک کی مشرقی سرحدوں کی حفاظت کے حوالے سے کہا کہ وطن عزیز اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختاری کے دفاع اور جغرافیائی سالمیت کے تحفظ کو یقینی بنانا فوج کا اصل مشن ہے.
ایڈمیرل سیاری نے مزید کہا کہ ایرانی فوجی بھرپور طاقت کے ساتھ زمینی اور سمندری سرحدوں کی نگرانی کررہی ہے جبکہ ایئرفورس بھی فضائی حدود کی حفاظت کے لئے ہر دم تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بری افواج، ملک کی شمالی، جنوبی اور مغربی سرحدوں کے علاوہ مشرقی سرحدوں میں بھی فرائض انجام دینے کیلئے تیار ہیں۔
یاد رہے کہ ایران نے حالیہ دنوں میں افغانستان کے ساتھ مشترکہ سرحدوں کی حفاظت کو فوج کے سپرد کردیا۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@