روس کا ایران کیساتھ عالمی اداروں میں تعاون پر زور

ماسکو، 12 دسمبر، ارنا – نائب روسی وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ عالمی اداروں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر پر زور دیا ہے.

یہ بات "سرگئی ریابکوف" نے بدھ کے روز روس میں تعینات ایرانی سفیر "مہدی سنایی" کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے ایران سے متعلق یورپ کے مخصوص مالیاتی میکنزم کے قیام کا ذکر دیتے ہوئے کہا کہ اس میکنزم کا مقصد ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کو جاری رکھنا ہے جس کی روس حمایت کرتا ہے.
ایرانی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ باہمی تعاون کے فروغ لئے نئے مواقع کی فراہمی اہم ہے.
فریقین نے اس ملاقات کے دوران ایران جوہری معاہدے کے تحفظ، عالمی اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@