ایران کیساتھ انسداد منشیات پر تعاون کو بڑھائیں گے: پاکستان

اسلام آباد، 12 دسمبر، ارنا - پاکستان کے وفاقی وزیر برائے نارکوٹکس کنٹرول نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ منشیات کی روک تھام کے لئے باہمی تعاون کو مزید بڑھائے گا.

ان خیالات کا اظہار ''سردار علی محمد خان مہر'' نے پاکستان میں انسداد منشیات سے متعلق سہ فریقی نشست کے موقع پر ارنا نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ منشیات کی پیداوار اور اسمگلنگ کو روکنے کے لئے ہمسایہ ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کو بڑھانا ہوگا.
پاکستانی وزیر نے مزید کہا کہ منشیات کے خلاف علاقائی سطح پر ایران اور افغانستان کے ساتھ تعاون نئی پاکستانی انتظامیہ کی اہم ترجیح ہے.
انہوں نے پاک ایران مشترکہ سرحدوں پر منشیات اسملگروں کی نقل و حرکت اور ان عناصر کے خلاف پاکستان کی کاروائی سے متعلق کہا کہ ہمیں امید ہے کہ سہ فریقی نشست کی مدد سے ایک جامع منصوبہ بندی کے تحت باہمی تعاون کو مزید فروغ ملے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@