چابہار حملے میں ملوث بعض دہشتگردون کو گرفتار کرلیا گیا

چابہار، 12 دسمبر، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے حساس اداروں نے گزشتہ دنوں چابہار حملے میں ملوث دہشتگرد تنظیم انصارالفرقان کے بعض عناصر کو پکڑ لیا ہے.

یہ بات ایرانی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیٹی کے چیئرمین "حشمت اللہ فلاحت پیشہ" نے دورہ چابہار کے موقع پر ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایرانی پارلیمنٹ چابہار حملے کا جائزہ لے رہی ہے جبکہ علاقے کو بدامنی سے بچانے کے لئے تمام دہشتگرد اور ملک دشمن عناصر کے خلاف فیصلہ کن کاروائی کی جائے گی.
سنیئر رکن ایرانی مجلس نے چابہار دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات چابہار کی ترقی کو نہیں روک سکتے.
انہوں نے مزید کہا کہ چابہار اسلامی جمہوریہ ایران کا اہم اقتصادی اور تجارتی مرکز جسے مزید ترقی دینے کے لئے ملکی حکام مزید کوششیں کررہے ہیں.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@