ایران میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث مسلح گروہوں کو پکڑ لیا گیا

سمنان، 12 دسمبر، ارنا – ایران میں پولیس کے مشترکہ آپریشنز کے دوران منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث دو مسلح گروہوں کو پکڑ لیا گیا ہے.

اس کاروائی میں صوبہ سمنان کی پولیس نے کرمان اور سیستان و بلوچستان کی پولیس کے ساتھ مل کر منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے عناصر کا سراغ لگایا.
سمنان کے پولیس چیف "روح الامین قاسمی" نے اس حوالے سے بتایا کہ ان آپریشنز کے دوران چھ ملزموں کو گرفتارکر لیا گیا جبکہ 2.3 ٹن کلوگرام افیون بھی ضبط کر لی گئیں
انہوں نے مزید کہا کہ ملزموں سے منشیات سے بھری تین گاڑیاں، اسلحے اور مختلف مواصلاتی نظام کو بھی قبضے میں لیا گیا.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@