ایران اور اٹلی کا سرکاری نشریاتی اداروں کے درمیان تعاون کی توسیع پر زور

روم، 12 دسمبر، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران اور اٹلی نے سرکاری نشریاتی ادارے بالخصوص ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے شعبوں میں مشترکہ تعاون کی توسیع پر زوردیاہے.

یہ فیصلہ اٹلی میں تعینات ایرانی سفیر 'حمید بیات' اور اٹالوی سرکاری ٹیلی ویژن کے سربراہ 'مارچیلو فوآ' کے درمیان ایک ملاقات میں کیا گیا.
اس موقع پر ایرانی سفیر دونوں ممالک کے مابین دیرینہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے باہمی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت ہے.
انہوں نے دنیا کی پیچیدہ اور نازک صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے میڈیا کو دنیا کے حقائق اور واقعات کی غیر جانبدارانہ کوریج کیلئے موثر کردار ادا کرنا ہوگا.
اٹالوی سرکاری ٹیلی ویژن کے سربراہ نے ایران کی قدیم ثفافت اور تہذیب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اٹلی، ایران کے ساتھ باہمی تعاون کے فروغ کے ساتھ دنیا میں ایران کے مثبت چہرے کو اُجاگر کرنے پر تعاون کے لئے آمادہ ہے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@