ایرانی سفیر کی نمائندہ روسی صدر سے ملاقات، مشرق وسطی پر گفتگو

ماسکو، 12 دسمبر، ارنا – روس میں تعینات ایرانی سفیر 'مہدی سنایی' اور صدر پیوٹن کے ایلچی برائے مشرقی وسطی کے امور' میخائیل بوگدانف' نے ایک ملاقات میں شام، یمن اور مشرقی وسطی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا.

روسی دفترخارجہ کے مطابق، ایرانی سفیر اور نمائندہ روسی صدر نے شام ، یمن اور لبنان کی صورتحال کے علاوہ دوطرفہ تعاون سے متعلق گفتگو کی.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایران اور روس نے مشترکہ موقف اپنایا ہے جبکہ دونوں دیگر ممالک کے اندرونی مسائل میں مداخلت کی مخالفت بھی کرتے ہیں.
شامی مسئلے کے حل کے لیے ایران، روس اور ترکی آستانہ امن عمل کے مذاکرات کی قیادت کر رہے ہیں اور اس حوالے سے اب تک 11 نشستوں کا انعقاد کیا گیا ہے.
روس اور ایران، لبنان کی خودمختاری اور سالمیت کی حمایت کرتے ہوئے قابض صہیونی ریاست کی مداخلت کو لبنان کے اندرونی معاملات کے لئے خطرناک سمجھتے ہیں.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@