ایران کو جرمنی کی برآمدات میں قابل قدر ضافہ

تہران، 12 دسمبر، ارنا – امریکی پابندیوں کے باوجود اکتوبر کے مہینے میں جرمنی کی ایران کو برآمدات میں 85 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

رائٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق، امریکی پابندیوں کے باوجود جرمنی کی چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں نے ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کے سلسلے کو جاری رکھا ہوا ہے.
جرمنی کے فیڈرل ریوینیو کی تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جرمنی نے اکتوبر کے مہینے میں ایران کو 40 کروڑ یورو سے زائد مصنوعات برآمد کی ہیں جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 85 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.
اس وقت جرنی کی ہزار چھوٹی اور درمیانی کمپنیاں ایران کے ساتھ تجارتی تعاون کررہی ہیں اور ان میں سے 130 کمپنیوں نے ایران میں اپنے دفاتر بھی قائم کئے ہوئے ہیں.
ایران جرمن چیمبر اف کامرس کے ایک رکن "میشائیل توکوس" کا کہنا ہے کہ جرمنی سے ایران کو کیمیکل مصنوعات، مشینری اور صنعتی سامان برآمد ہوتا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دس مہینوں کے دوران جرمنی کی اسلامی جمہوریہ ایران کو برآمدات میں 4 فیصد ترقی کے ساتھ اس کی شرح 2.4 ارب یورو تک پہنچ گئی ہے اور ہمیں امید ہے کہ آئندہ سال میں اس کی شرح میں 20 سے 25 کروڑ یورو تک اضافہ ہوگا.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@