چین کے عالمی فلم میلے میں ایران کی شرکت

بیجنگ، 12 دسمبر، ارنا - چین میں بین الاقوامی گوانگجو دستاویزی فلم کے فیسٹیول کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں اسلامی جمہوریہ ایران سمیت مختلف ممالک شریک ہیں.

ایرانی ہدایت کار "محمد احسانی" کی دستاویزی فلم"دود" کو اس میلے میں پیش کیا گیا ہے.
اس فلم کی کہانی تہران میں ماحولیاتی آلودگی پر مبنی ہے.
ایرانی دستاویزی فلم نے اس سے پہلے اٹلی کے میلے میں حصہ لیا تھا
یہ بات قابل ذکر ہے کہ عالمی گوانجو دستاویزی فلم میلہ 12 سے 14 دسمبر تک چین میں جاری ہے جس میں 41 دستاویزی فلمیں شریک ہیں.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@