ایران جوہری معاہدہ، اراکین اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کریں: ہالینڈ کا مطالبہ

نیو یارک، 12 دسمبر، ارنا - ہالینڈ نے جوہری معاہدے سے متعلق ایران کی شفاف کارکردگی کی تصدیق کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جوہری معاہدے کے نفاذ کے لئے اپنا کردار ادا کریں.

یاد رہے کہ ڈچ حکومت نے ایران جوہری معاہدے سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کو حتمی شکل دینے میں سہولت کار کا کردار ادا کیا تھا.
اقوام متحدہ میں ہالینڈ کے مندوب ''کیرل وان اوسٹروم'' نے ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق عالمی جوہری توانائی ادارے پر ایران کی جوہری سرگرمیوں کا معائنہ کرنے اور اس کی تصدیق کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی ادارے کی رپورٹس کے مطابق ایران نے اراک ریسرچ ریکٹر IR40 کے منصوبے کو آگے نہیں بڑھایا بلکہ قدرتی یورینیم اور ایندھن کے مراکز سب عالمی ادارے کی نگرانی میں ہیں.
ڈچ نمائندہ نے کہا کہ ایران نے عالمی ادارے کو اپنے پاس موجود ہیوی واٹر کی سطح سے آگاہ ہے اور عالمی ادارے کی نگرانی میں بھی ہیوی واٹر کی پیداوار کا عمل جاری ہے اور اس مدت میں ہیوی واٹر کی سطح 130 ٹن سے زیادہ نہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے عالمی وعدوں اور جوہری معاہدے سے ہٹ کر یورینم کی افزودگی پر کام نہیں کیا.
ہالینڈ کے نمائندے نے تمام اراکین، علاقائی ممالک اور عالمی برادری پر زور دیا کے ایران جوہری معاہدے کے بہتر نفاذ کے لئے ضروری اقدامات اٹھائیں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@