فلسطین کی مدد حقیقت میں ایران کر رہا ہے: پاکستانی مذہبی رہنما

اسلام آباد، 12 دسمبر، ارنا - جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران حقیقی معنوں میں فلسطینیوں کی مدد کرتا ہے اور اس حوالے سے سب سے آگے ہے.

پروفیسر ''محمد ابراہیم'' نے ایک مقامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستانی حکومت پر بھی زور دینا چاہیے کہ وہ فلسطینیوں کے تعاون کے لیے قدم بڑھائے.
انہوں نے کہا کہ ہمیں عالم اسلام پر بالعموم اور ایران، ترکی اور پاکستان پر بالخصوص زور دینا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے قیام کریں.
پاکستانی مذہبی رہنما نے مزید کہا کہ صہیونیوں کا یہ پراپیگنڈہ کہ فلسطین کے کوئی باسی نہیں تھے سراسر جھوٹ پر مبنی ہے.
اس موقع پر ملی یجہتی کونسل پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثاقب اکبر نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے صہیونی وزیر اعظم کے جواب میں لکھا کہ ہر مسلمان مرد و عورت بیت المقدس پر قبضے کو قبول کرنے سے قبل موت کو ترجیح دے گا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@