ایران کا آرمینیا میں حالیہ پارلیمانی انتخابات کا خیرمقدم

تہران، 11 دسمبر، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران نے آرمینیا میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کا خیر مقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کے ساتھ باہمی تعلقات بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ "بہرام قاسمی" نے آرمینیا میں کامیاب پارلیمانی انتخابات کے انقعاد کو ملک میں جمہموریت کے قیام کے حوالے سے مثبت قدم قرار دے کر کہا کہ پارلیمانی انتخابات کا انقعاد آرمینیا کی اندورنی تبدیلیوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کردیا کہ آرمینیا میں نئی انتظامیہ اور قیادت کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ ملے گا.
قاسمی نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ باہمی تعلقات کی توسیع، ایرانی کی خارجہ پالیسی کا اہم جز ہے جو ممالک کی ترقی اور خوشحالی سمیت خطے میں امن و استحکام قائم کرنے میں بڑی اہمیت رکھتی ہے۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@