پاکستانی فوجی وفد نے ایران کی "شہید ستاری" ایئر یونیورسٹی کا دورہ کیا

تہران، 11 دسمبر، ارنا- پاکستان ائیر فورس کے وفد نے ایران کی شہید ستاری ایروناٹیکل انجینیئرنگ یونیورسٹی کا دورہ کیا.

اس موقع پرشہید ستاری ائیرفورس یونیورسٹی کے کمانڈر، بریگیڈیر "محمد میر سمیعی" نے اس یونیورسٹی کی اہم تعلیمی سرگرمیوں کو متعارف کراتے ہوئے یونیورسٹی کے سائنسی کامیابیوں اور تکنیکی ترقی کی وضاحت کی.
پاکستانی فوجی وفد نے بریگیڈیر جنرل "عمران قدیر" کی قیادت میں، یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور افسروں کی تربیتی سرگرمیوں کو قریب سے دیکھا۔
دورے کے اختتام پر شہید ستاری ایئر یونیورسٹی کے کمانڈر نے جذبہ خیرسگالی کے طور پر پاکستانی کمانڈر کو تحائف پیش کیے۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@