یورپ، ایران کے ساتھ  تعلیمی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ کا خواہاں

قزوین، 11 دسمبر، ارنا- ایران میں تعینات جرمن سفیر نے کہا کہ یورپی ممالک نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ اپنے اقتصادی اور تعلیمی تعلقات کو فروغ دینے کی دلچسبی رکتھے ہیں۔

یہ بات "میشائیل کلور برشتولد" نے ایران کے صوبے قزوین کے گورنر کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ جرمنی کی حکومت، ایران کے ساتھ تعلقات کی توسیع میں دلچسبی رکھتے ہیں اور اس سلسلے میں صوبہ قزوین، ایران کے اہم صنعتی اور تعلیمی مرکز کے ناطے سے کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔
جرمن سفیر نے اس ملک کے علمی وفد کے حالیہ دورہ ایران پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جرمن کا وفد، قزوین کے چند اہم صنعتی یونٹس کا دورہ کیا اور اس صوبے میں موجودہ صلاحیتوں کی بدولت اس شہر کو باہمی تعلقات کے لئے اہم مثال قرار دیا۔
انہوں نے گزشتہ سال کے دوران اپنے دورہ قزوین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جرمن کمپنیوں بشمول "ہنکل" نے اس صوبے میں سرمایہ کاری کرکے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@