ایران کی پاکستان کو برآمدات کی شرح 860 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

تہران، 11 دسمبر، ارنا - گزشتہ 8 مہینوں کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران سے پاکستان کو مختلف مصنوعات کی برآمدات کی شرح 860 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے.

یہ بات پاکستان میں ایران کے کمرشل اتاشی 'محمود حاجی یوسفی پور' نے منگل کے روز اپنی ایک گفتگو میں کہی.
انہوں نے مزید بتایا کہ ایران نے گزشتہ آٹھ مہینوں کے دوران پاکستان کے لئے 860 ملین ڈالر کی مصنوعات برآمد کی ہیں جس کی شرح میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 25 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان ایرانی مصنوعات کے لئے ساتویں منزل ہے.
یوسفی پور نے کہا کہ گزشتہ 8 مہینوں میں ایران پاکستان کے مابین تجارت کا حجم 1ارب ڈالر ہے.
تفصیلات کے مطابق، گزشتہ 8 مہینوں میں عراق میں ایرانی درآمدات کی شرح 6 ارب اور 757 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@