ایران کی بعض ممالک کیساتھ مالیاتی چینلز کی بحالی

تہران، 11 دسمبر، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے سربراہ مرکزی بینک نے کہا ہے کہ ایران اور بعض ممالک کے درمیان مالیاتی چینلز کو بحال کردیا گیا ہے جبکہ ان کے ساتھ ڈالر کے بغیر بھی تجارت کو بڑھایا جائے گا.

یہ بات "عبدالناصر ہمتی" نے منگل کے روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ایران نے بعض ممالک کے ساتھ کرنسی معاہدے بھی کئے ہیں جن کو مستقبل میں مزید مضبوط کیا جائے گا.
ہمتی نے ایرانی آمدات کی آمدنی سے حاصل ہونے والی غیرملکی کرنسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ غیرملکی کرنسی کی قدر میں کمی اور ایران میں مزید کرنسی داخل ہونے سے پیداواری شعبے کی ضروری درآمدات کو کم شرح کی کرنسی سے پورا کیا جاسکے.
اس گفتگو کے دوران ایرانی مرکزی بینک کے سربراہ نے ان ممالک کے نام نہیں لئے جن کے ساتھ ایران کے مالیاتی چینلز دوبارہ بحال ہوئے.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@