مسلم علما نے صہیونیوں کیساتھ تعلقات کے قیام کو حرام قرار دیا

تہران، 11 دسمبر، ارنا - یمن، فلسطین، عراق اور لبنان کے مسلم علما نے ناجائز صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کے قیام کو حرام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام مسلمانوں کے خلاف سنگین غداری ہے.

چاروں ممالک کے جید علمائے کرام نے ایک مشترکہ بیان میں صہیونیوں کے ساتھ تعلقات کی بحالی کو اسلامی مقدسات کے خلاف غداری قرار دیا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین امت مسلمہ کا اہم مسئلہ اور جس کا تعلق صرف عربوں سے نہیں بلکہ پوری مسلم دنیا سے ہے.
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مسجد الاقصی کو صہیونیوں کے چنگل سے آزاد کرانا اسلامی اور عربی ممالک کا اہم فرض ہے.
مسلم علما نے فلسطین کے خلاف جاری سازشوں کی مذمت کرتے ہوئے تمام مسلمانوں سے مطالبہ کیا کہ صہیونی سازشوں کے خلاف اسلامی مزاحمت گروہوں کی حمایت کریں.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@