ایران نے افغانستان میں ایرانی اسلحے کی برآمدگی کے دعوے کو مسترد کردیا

کابل، 11 دسمبر، ارنا – افغانستان میں قائم اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے افغان صوبے غزنی میں ایرانی اسلحے کی برآمدگی سے متعلق دعووں کو مسترد کردیا ہے.

ایرانی سفارتخانے نے منگل کے روز اپنے ایک بیان میں افغان پارلیمنٹ کے بعض اراکین کی جانب سے غزنی میں ایرانی ہتھیاروں کی برآمدگی سے متعلق دعوے کو مسترد کردیا ہے.
اس بیان کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران اور افغانستان کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی اچھے تعلقات قائم ہیں لہذا ان تعلقات کو متاثر کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی.
ایرانی سفارتخانہ ہتھیاروں کی برآمدگی سے متعلق دعووں کا جائزہ لے رہا ہے.
یاد رہے کہ افغان میڈیا ںے بعض اراکین پارلیمنٹ کے حوالے سے کہ تھا کہ غزنی میں بڑی تعداد میں ایرانی اسلحہ برآمد ہوا ہے جسے طالبان کو دیا گیا تھا.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@