ایران کے ساتھ تجارت کو بڑھائیں گے: انڈونیشیا

آبادان، 11 دسمبر، ارنا – ایران میں تعینات انڈونیشیا کے سفیر نے کہا ہے کہ ان اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید بڑھائے گا.

یہ بات 'اوکتیونو علیم الدین' نے ایران کے جنوبی شہر آبادن میں صحافیوں کےساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ ہم دونوں مسلم ممالک کے درمیان معاشی تعاون کو مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں.
انہوں نے انڈونیشیا ایران کے ساتھ تجارتی اور زراعت کے شعبوں میں بھی تعاون کے فروغ پر بھی دلچسبی رکھتا ہے.
انڈونیشیائی سفیر نے آبادان اور خرمشہر میں اروند فری زون کی قابلیت کا ذکر دیتے ہوئے کہا کہ یہ علاقہ عراق کی بصرہ بندرگاہ اور کویت کا قریب ہے اسی لیے یہاں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں.
انڈونیشیا کے سفیر نے مزید کہا کہ انڈونیشیا ایرانی شہر آبادان کے تاجروں کے لئے
6 ماہہ ویزے دینے پر آمادہ ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان مالی اور بینکنگ شعبوں میں رکاوٹوں کا خاتمہ کرنا ہے.
اس دورے کے موقع پر ایران اور انڈونیشیا نے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کی توسیع کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کردئے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@