ایران عالمی برادری کیساتھ پارلیمانی تعلقات بڑھانے کیلئے پُرعزم

ماسکو، 11 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ دنیا کے ممالک کے ساتھ پارلیمانی شعبے میں مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے لئے آمادہ ہے.

یہ بات ایرانی پارلیمنٹ میں ایران روس فرینڈشپ گروہ کے چیئرمین ''رمضان علی سبحانی فر'' نے روس کی میزبانی میں ہونے والی ایک عالمی پارلیمانی کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
کانفرنس کا عنوان دور حاضر میں پارلیمنٹ کا کردار تھا.
ایرانی وفد کے سربراہ نے اس موقع پر کہا کہ دنیا کی پیچیدہ صورتحال کے پیش نظر ممالک کی پارلیمنٹ کے درمیان باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ آج عالمی سطح پر پارلیمنٹ کے کردار کو بڑی اہمیت حاصل ہے، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر پارلیمانی تعاون کے ذریعے خطے میں قیام امن و سلامتی کے لئے مدد مل سکتی ہے.
ایرانی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ پارلیمانی تعاون کے ذریعے تنازعات، جنگوں کے خاتمے اور مشترکہ خطرات کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ ملکوں میں پارلیمنٹ جمہوریت کی علامت ہے لہذا ہم اس کے ذریعے سے پائیدار امن و سلامتی کے قیام کی طرف بڑھ سکتے ہیں.
رمضان علی سبحانی فر نے کہا کہ گزشتہ دو سال سے ایران، پاکستان، روس، ترکی، چین اور افغانستان کے اسپیکروں نے مل کر اسپیکرز کانفرنس کا انعقاد کرایا ہے جس کا مقصد خطے میں انسداد دہشتگردی پر اجتماعی تعاون کو مضبوط کرنا ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@